محبت کا احساس۔۔۔۔۔۔۔
تصور الجھے رہتے ہیں
احترام کا گوشہ ہے دل میں
موقع بے موقع تائید کیسی؟
رہتی ہے یہ کشمکش کیسی
بے ترتیب ہیں دل کی دھڑکنیں
الجھ کے رہ جاتی ہیں نظریں
خائف ہیں دنیا سے
کچھ ججھک بھی باقی ہے
خلش ہےاور کچھ کسک ہے
کچھ مچلتے ارمان ہیں
زندگی پرخیال کتنی ہے
مخمور نگاہ کتنی ہے
تصور کی دنیا سہانی ہے
مسرت کی کہانی ہے
عزم ، ایک ارادہ ہے
اشاروں کی زبانی ہے
خوف بھی ہے دل میں
امنگوں کی ہے ایک کڑی
دلفریب ہے ہر گھڑی
جستجو اور بیقراری ہے
کتنا معصوم پر سکوں کیف طاری ہے
ہاں محبت کا احساس جاری ہے !!!!
میم۔سین
No comments:
Post a Comment