اگر اپ کسی تعلیمی ادارے سے
منسلک ہیں اور اپنے طلبا کو کسی مطالعاتی دورے پر سیر و تفریح کی غرض سے کہیں لےجانا
چاہتے ہیں تو کنہٹی گارڈنز ایک بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے..کلرکہار انٹرچینج سے
اتر کر خوشاب روڈ پر ستائیس کلومیٹر سفر کرنے کے بعد جب پیل چوک پہنچ کر نوشہرہ کی
طرف سفر شروع کرتے ہیں تو ایک خوبصورت لینڈ سکیپ آپ کا استقبال کرتا پے. جسے الفاظ
میں بیان کرنا ممکن نہیں.وسیع و عریض میدان اور ڈھلوانیں عبور کرکے کنہٹی کو مڑیں تو
سرخ پہاڑیوں اور اریزونا جیسی سرخ چٹانوں کے درمیان سے ہوتے ہوئے آپ جب کنہٹی گارڈن
پہنچتے ہیں تو پنجاب ٹورازم کی جانب سے بہترین انتطامات سے مزین ایک خوبصورت کمپلکس
آپ کا استقبال کرتا ہے..جہاں عارضی رہائش کیلئے ریسٹ ہائوس کے کمرے بھی دستیاب ہے.اور
کھانے پینے کیلئے کینٹین بھی..زندگی کا ایک بہترین دن گزارنے کیلئے خوبصورت ٹریک اور
فطرت سے ہمکلام ہونے کیلئے پانی کے چشمے بھی ..
لیکن خیال رکھیں یہ قدرتی سیرگاہیں
ہمارے پاس قدرت کی طرف سے امانت ہیں..ان کی صفائی کے حوالے سے خود بھی خیال رکھیں اور
بچوں کی تربیت پر بھی زور دیں..
میم سین
No comments:
Post a Comment