پچھلے نوے سالوں سے سندر بن
کے جنگلوں میں ایک ٹانگ پر چلہ کاٹنے والے بابا جی نے پہلا کشف حاصل کرنے کے بعد فیس
بک واسیوں کو سلام.بھیجا ہے اور غیر شدگان کیلئے کچھ مفید مشوروں سے نوازا ہے.
بابا جی فرماتے ہیں کہ نکاح
کے بعد بیوی کے ساتھ تعلقات قائم کرنےکا مینوئل جو ایک کتابچہ کی شکل میں ہو، سسرال
سے ضرور حاصل کرلیں..ہر عورت کا مزاج انداز مختلف ہوتا ہے لیکن مرد حضرات بیوی کو یونیورسل
ریموٹ سے کنٹرول کرنے کی غلطی کرتے ہیں.جس کی وجہ بیویوں کے کچھ فنکشن تو بالکل صحیح
کام کرتے ہیں لیکن کچھ کمانڈز کو وہ سمجھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوجاتی ہیں جس کی
وجہ سے دماغی مشنری ناصرف کام کرنا چھوڑ جاتی ہے بلکہ زبردستی یا بار بار ایک ہی کمانڈ
دینے سے مستقل طور پر آئوٹ آف کنٹرول ہوجاتی ہیں..
علاوہ ازیں نکاح سے پہلے اس
بات کو یقینی بنائیں کہ بیوی کے ساتھ اپ ڈیٹس دستیاب ہوں .ورنہ عموما بیویوں کا سافٹ
ویئر نکاح کے وقت پر رک جاتی ہیں..اور سسرال کو شادی کے بیس سال بعد بھی نکاح کے وقت
کے میکے ساتھ کمپیئر کرتی رہتی ہیں....
پیغام رساں کا ذاتی نوٹ: چونکہ
بابا جی نوے سال سے جنگلوں میں رہ رہے ہیں.اس لیئے ان کو اندازہ نہیں بیویاں ابھی تک
نان برینڈڈ ہی مل رہی ہیں..بس ایک دفعہ نکاح کردو...آگے شوہر کی قسمت....
شوہروں کو کنٹرول کرنے بارے
بابا جی کا علم محدود ہے .کسی ملنگنی سے رجوع کیا جائے
میم سین
No comments:
Post a Comment