Tuesday, June 21, 2022

 


چند دن پہلے پوپو کی آیا نے ایک عدد شکرا زخمی حالت میں رسکیو کیا۔۔ اگرچہ انداز تو ویسا ہی تھا جس میں بچے نیکی کی خاطر بوڑھے اماں کو اس کی خواہش کے برعکس سڑک پار کرواتے ہیں لیکن اسے پکڑنے کے بعد پہلی فکر لاحق یہ ہوئی کہ اسے کھلانا کیا ہے۔ عموما جنگلی پرندے قید میں آسانی سے کھانے پر مائل نہیں ہوتے۔۔۔ لیکن ہماری خوشی کا عالم نہ رھا جب اس نے کلیجی کا ٹکڑا پوپو کی آیا اور شکاری وحید کے ہاتھ سے کھینچ لیا۔ پتا نہیں کب سے بھوکا تھا۔اب تک مرغی کے کوئی بیس کے قریب دل کھا چکا ہے۔۔ کلیجی الگ سے۔۔
چند دن پہلے تک نیم مردہ کیفیت والا شکرا اب اپنی توانائیاں بڑی تیزی سے بحال کررھا ہے۔۔ سر کا زخم بھی پہلے سے بہتر ہے۔ امید ہے جلد اس کے پر بھی مکمل ہوجائیں گے۔
بحرحال اب چونکہ ہم اسے سرکاری طور پر اڈاپٹ کر چکے ہیں اسلئے اس کی تربیت کرکے رحیم یار خان اگلے سال شیخ النہیان کے ساتھ تلور کے شکار پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ شکار کے خواہش مند افراد رابطہ کر سکتے ہیں۔۔
تربیت کے حوالے سے آپکے دیئے گئے مشوروں کو ستائش کی نظر سے دیکھا جائے گا۔
بلو( ب کے نیچے زیر اور ل کے اوپر شد) پوپو( پ کے اپو پیش ۔ پو سیٹی والا) چوکو اور اب۔۔ نام ابھی نہیں رکھا

میم سین

No comments:

Post a Comment