ایک بچہ مسلسل روئے جا رھا تھا۔ رو کیا رھا تھا کہ آسمان سر پر اٹھا رکھا تھا۔آنکھیں بند اور بس چیخے جارھا۔۔ کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی کہ اس کے ساتھ مسئلہ کیا ہے۔۔
کوئی کہہ رھا نظر لگ گئی۔۔کوئی کہتا لوگوں سے گھبرا گیا۔
کسی کے خیال میں کان میں درد ہے۔۔
فیملی نے کسی بارات کے ساتھ جانا تھا۔۔
جب کوئی ٹوٹکا کامیاب نہ ہو سکا تو میرے پاس لایا گیا۔۔
میں نے جب ماں کو دیکھا تو ذہن میں امڈنے والے خیال سے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔۔ جس کو بڑی مشکل سے دبایا۔۔
کہ مشورہ دوں ماں اگر چہرہ دھو لے تو بچہ فورا چپ کر جائے گا۔۔ کیونکہ جو خوفناک میک اپ اس نے کیا ہوا تھا اسے دیکھ کر تو میں بھی ڈر گیا تھا ۔وہ تو پھر بچہ تھا
میم سین
No comments:
Post a Comment