ایک بزرگ خاتون اور مرد تین ماہ کے بچے کو لیکر آئے۔۔
بچے کی بیماری کے حوالے سے اچھی طرح سمجھا دیا تو بزرگ خاتون کہنے لگی۔مینو سمجھ نہیں آندی پئی۔۔ ساتھ آئے بزرگ کو کہا کاکی کو بلا کر لائو۔۔
ایک نوجوان لڑکی ہاتھ میں فیڈر پکڑے کمرے میں داخل ہوئی ۔۔ اس کو دوبارہ سمجھایا ۔ میرے طرز مخاطب سے بوڑھی عورت نے اندازہ لگا کر کہا۔۔۔
اے تے ہجے کنواری چھوکڑی اے۔۔
میں نے جھنجلا کرکہا اگر یہ ماں نہیں تو اسکی ماں کدھر ہے؟
بزرگ خاتون نے تحمل سے جواب دیا۔۔
یہ تو میری بیٹی ہے۔۔
بچے کی ماں تو میں ہی ہوں
No comments:
Post a Comment