کل رات پری زاد اختتام کو پہنچا۔ ایک منفرد موضوع پر لکھے گئے ناول کی ڈرامائی تشکیل کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔۔
پری زاد نے یہ ثابت کر دیا کہ مرد فطری طور پر ٹھڑکی ہوتا ہے۔جہاں لڑکی نے ہنس کر بات کی وہیں پگھل گیا۔رائٹر نے اتنا بڑا ناول ٹھڑک پن کو ایک نوبل جذبہ قرار دینے کیلئے لکھا اور ڈرامے نے اس جذبے کو وہ توقیر و اکرام بخشا ہے جو اس سے پہلے دنیا اسے دینے سے انکاری تھی۔ ڈائریکٹر سمیت سب عملے کو اس کارنامے پر مبارک باد پیش کی جانی چاہیئے۔۔
تبصرے کیلئے پورا ڈرامہ دیکھنا ضروری نہیں دیگ کے چند دانے چکھنے سے ذائقہ کا پتا چل جاتا ہے ۔آخری قسط سے پہلے نشر ہونے والا خلاصہ یوٹیوب پر موجود ہے 😁
میم سین
do you have a youtube channel?
ReplyDelete