میں اکثر کہتا ہوں کہ چھ ماہ سے چھوٹی عمر کا بچہ عموما اتنا بیمار نہیں ہوتا جتنا اسے بیمار کر دیا جاتا ہے۔۔
ٹوٹکے اور خاندانی نسخے استعمال کرکے۔۔
جیسے وکس ملنا۔۔
گرم کپڑے سے ٹکور کرنا۔۔
روئی کو تیل لگا کر اسے گرم کرکے سینے پر باندھنا۔۔
گھی تیل سے مالش کرنا۔۔
انڈا کھلانا۔۔
چائے پلانا۔۔
شہد چٹانا۔۔
کمرے میں آگ یا کوئلے رکھنا۔ ہیٹر چلانا۔۔
اگر بچہ دودھ ٹھیک پی رھا ہے۔ ایکٹیوٹی نارمل ہے۔ بخار کی شکائیت نہیں ہے تو صرف ہلکی پھلکی کھانسی پر ٹوٹکے شروع نہ کر دیا کریں۔
اگر بچہ ماں کے دودھ پر ہے تو تین سے چار دن میں ہلکی پھلکی بیماری پر اس کی قوت مدافعت قابو پا لیتی ہے۔۔
اس لئے ٹوٹکوں سے اپنے بچوں کو بیمار نہ کریں۔۔ ان ٹوٹکوں سے سو میں دس ٹھیک ہونے والے بچے سب کو نظر آتے ہیں۔لیکن نوے بچے جو سیریس ہوجاتے یا جن کی بیماری بگڑ جاتی ہے وہ کسی کو نظر نہیں آتے۔۔
پیدائش کے بعد بچے کا پہلا حق ماں کا دودھ ہے۔ اس حق سے اسے محروم نہ رکھیں۔۔
No comments:
Post a Comment