Monday, August 10, 2020

 


چند دن پہلے ایک خاتون کو چیک اپ کرنے کے بعد سمجھانے کی کوشش کی کہ اظہار کیا کریں..لوگوں سے بات چیت کیا کریں...چپ چاپ نہ رہا کریں.تنہائی سے بچا کریں..خود کو فیملی کے درمیان رکھا کریں.
خاتون بڑی تسلی کے ساتھ میری باتیں سنتی رہی.اورساتھ ساتھ کبھی معدے کبھی جگر کبھی پٹھوں کی بیماریوں کے بارے اپنے وہم دور کرواتی رہی...
جب اس کو یقین دلایا کہ آپکو کوئی بیماری نہیں بس آپ ٹینشن زیادہ لیتی ہیں..خاتون نے ایک دم.سے چڑھائی کردی

میں کردی آں گلاں سچیاں..
ساریاں، لگ جاندی اے اگ...
میں بولاں گی تے ..پے سیاپا جانا
اے جیڑے جماندروں وگڑے ہوئے ...
اینا نو میں چنگی نہیں لگدی..
اے میں ہی سی..جیڑی ایناں دے گھر وس گئی...
اپنے ماپے چھڈ دتے..
ایناں نوں لبھدی نوں..
جیڑی ایناں نوں چھتڑ ماردی..
تے
ایناں لگ پتا جاندا..
......
بڑی مشکل سے میں نے چپ کرا کے ...نیند کی گولی رات کو کاٹ کر صبح شام شروع کر دی

میم.سین

No comments:

Post a Comment