ضرورت ہے ایک ایسےنوٹس بورڈ کی، جو ہر کلینک میں موجود ہو۔ جس پر تنبیہ ہو کہ اپنی باری کے انتظار میں بیٹھے مریضوں کا آپس میں گفتگو کرنا سخت منع ہے ۔ورنہ ہمارے ہاں صورتحال یہ ہے کہ جب تک مریض کی باری نہیں آجاتی تب تک یقین سے کہنا مشکل ہوتا ہے کہ مریض ڈاکٹر سے چیک اپ کروا کر ہی کلینک سے نکلے گا۔ اگر باری آنے میں زیادہ دیر ہوجائے تو کسی پیر فقیر، حکیم یا کسی دوسرے قابل ڈاکٹر کی اطلاع بمع ایڈریس اور کرامات کے مل چکی ہوتی ہےیا پھر کوئی مجرب نسخہ ہاتھ آچکا ہوتا ہے ۔۔۔
اف توبہ ہے!!! پانچ دن کے بچے کو یوں لوگوں کے درمیان لیکر بیٹھی ہو، نظر لگ گئی تو؟؟؟ ۔۔۔۔۔ یہ کیا ؟ تم یہاں کس کے پاس علاج کروانے آگئے ہو، یہ پاس کی بستی میں ڈاکٹر جمن ہے نا۔اللہ نے بڑی شفا دے رکھی ہے،ان کے ہاتھ میں۔ بس ایک بار جائو دوبارہ دوائی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی !!! تو بھائی تم یہاں کیا کر رہے ہو؟؟ :) ۔۔۔۔ اوئے ہوئے۔بچے کو خسرہ نکلا ہوا ہے اور تم دوائی لینے آگئی ہو، اس کو منکا کھلائو۔۔کوئی سوگی کھلائو تاکہ اس کے دانے باہر نکلیں اوراس بات کا خصوصی خیال رکھو کہ بچے کو نہلانا ہر گزنہیں ہے۔۔۔شوگر کیلئے کریلوں کا پانی بہت مفید ہوتا ہے۔دوائی بند کرو اور آج سے ہی یہ نسخہ شروع کردو اور اگر کولیسٹرول بھی زیادہ ہے تو بھائی تھوم چبایا کرو اور ادرک کا پانی پیا کرو۔۔۔۔۔ مجھے تو تمہارے بچے پر سایہ نظر آرھا ہے، اسے ڈاکٹر کی نہیں کسی دم کرنے والے کی ضرورت ہے ۔۔۔ڈاکٹر تو ایسے ہی شوگر کو ہر تکلیف کی وجہ قرار دیتے رہتے ہیں۔ نیم کے پتوں والا پانی لو اور دن میں تین چار دفعہ زخم کو دھو دیا کرو۔ دیکھنا کیسے زخم ٹھیک نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ تمہیں گرمی کا بخار ہے اور گرمی کا توڑ گرمی سے ہی ہوسکتا ہے اس لئے آم کا ملک شیک بار بار استعمال کرو۔۔۔۔۔تمہارے بچے کا سر بڑھ رھا ہے۔بابادھونی شاہ ہر جمعرات کو سر بڑھنے کا دم کرتا ہے۔بخار کی دوا بعد میں لے لینا۔ پہلے دم کروا لو کیونکہ آج جمعرات ہے۔۔۔۔ تمہارے بچے کو سوکڑہ ہے ، فلاں پیر صاحب کے پاس بڑ ا پکا دم ہے اس کا ۔۔۔۔۔ مجھے لگتا ہے تمہیں جگر کی گرمی ہے، اور ڈاکٹر نے دوائیاں لکھ چھوڑنی ہیں ، بہتر ہے گنے کا رس پیئو۔ میری پھوپھو کو بھی یہی علامتیں تھیں ۔ وہ اور بات ہے اللہ نے ان کی عمر ہی اتنی لکھی ہوئی تھی۔ ۔۔یہ کیا ؟؟ بخار میں روٹی کھاتے رہے اور اوپر سے گرم دوائیاں کھانے کیلئے ڈاکٹر کے پاس آگئے ہو۔۔۔کنجوانی موڑ والے حکیم شادے کی پھکی استعمال کرو۔جگر کی ساری گرمی دور نہ ہوئی تو مجھے کہنا۔معدے کا سارا ضعف دور ہوجائے گا۔۔۔۔بواسیر ہے تو کیا ہوا۔توڑکمُوں کا رس نکال کر دن میں تین چار دفعہ استعمال کرو۔بواسیر رہے گی یا پھر۔۔۔۔۔ جگر اور معدے کا علاج تو ایلوپیتھک طریقہ علاج میں ہے ہی نہیں۔رات کواسپغول کا برادہ دودھ میں ڈال کر استعمال کیا کرو اور صبح کو باداموں کی سردائی نہار منہ پیا کرو ۔۔۔ گردے میں پتھری ہے تو یہاںکیا لینے آئے ہو؟ ہومیوپیتھک کے قطرے پیئو، تین دن میں پتھری نکل جائے گی۔گارنٹی کے ساتھ۔۔۔ڈاکٹر جو بھی دوائی کی مقدار بتائے اس سے آدھی لینا چاہیئے، ورنہ خواہمخواہ انتریوں میں خشکی ہوجائے گی۔۔۔ بچہ دو ماہ کا ہوگیا ہے اور ابھی تک دوسرا دودھ نہیں دیا؟ ابھی سے فیڈر شروع کر دو ، ورنہ بعد میں بڑی مشکل ہوگی۔ دودھ نہ سہی کوئی گلوکوز یا پھر شیزان کی بوتل ہی پلا دیا کرو۔۔۔۔
میم سین

No comments:
Post a Comment