Monday, August 10, 2020


میں اپنی ایک خاموش قاریہ کے کتاب پر مختصر لیکن جامع تبصرے پر ان کا مشکور ہوں. مجھے اچنبھا بھی ہوا اور بہت خوشی بھی ...
اللہ ان کو خوش رکھے آمین..بہت شکریہ
سیدہ ام محمد

بک ٹیبل پر ایک اور کتاب کا اضافہ ہو گیا ہے چند دن پہلے ڈاکٹر مبشر سلیم کی کتاب ”کلینک سے کتاب تک“ بمعہ آٹوگراف موصول ہوئی۔
کتاب ملتے ہی بے حد خوشی ہوئی۔
شام کو چند اسباق کا مطالعہ شروع کیا اور پتا ہی نہ چلا کہ کب کتاب کے 109 صفحات پڑھ ڈالے۔

ڈاکٹر مبشر بہت سادہ فہم اور اچھا لکھتے ہیں۔اس کتاب میں روزمرہ کے واقعات کو دلچسپ اور سادہ انداز میں بیان کیا گیا ہےکتاب پڑھنے سے اندازہ ہوا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کےقلم میں اثر ہے اور ڈاکٹر صاحب قوت برداشت کے ساتھ حس مزاح بھی بہت اعلی رکھتے ہیں۔
کتاب میں معاشرے کی خامیوں کی بہترین انداز میں عکاسی کےساتھ مثبت حل بھی بتایا گیا ہے۔
یہ کتاب حقیقتاً دل کے آنگن میں اتر آتی ہے جسے پڑھنے والا کبھی ہنس پڑتا ہے اور کبھی افسردہ ہو جاتا ہے
مجموعی طور پر بہترین کتاب بمعہ بہترین کوالٹی۔ ضرور مطالعہ کریں۔
اللہ جی ڈاکٹر صاحب کی زندگی اور کام دونوں میں برکت عطا فرمائیں ۔

No comments:

Post a Comment