Monday, August 10, 2020

 


کسی جگہ کا درجہ حرارت کیسے معلوم کیا جاتا ہے؟

کسی جگہ کا درجہ حرارت ماپنے کیلئے پارے سے بنے سپیشل ڈیزائن کیئے گئے تھرمامیٹر کا استعمال کیا جاتا ہے۔
لیکن کسی بھی جگہ کا درجہ حرارت لینے سے پہلے اس کی کچھ شرائط ہوتی ہیں جن کا پورا کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔

1۔ تھرمامیٹر زمین سے پانچ فٹ بلند ہو۔۔۔

2۔ تھرمامیٹر سائے میں ہو۔۔اس پر سورج کی روشنی نہ ڈل رہی ہو۔۔۔

3۔ ہوا کا مناسب گزر ہو۔۔

4۔ تھرمامیٹر جس جگہ رکھا ہو ۔وہاں سے سو فٹ تک کوئی پختہ چیز جیسے کنکریٹ یا اینٹ کی دیوار وغیرہ موجود نہ ہو۔۔۔

5۔ تھرمامیٹر کو ڈھانپا ہو۔۔اس کے اوپر ایسی چیز ہو جو چھت کا کام دے۔۔۔

اس کے بعد تھرمامیٹر جو درجہ حرارت بتائے اس کو سٹینڈرڈ درجہ حرارت کہا جاتا ہے۔۔جو ہمیں ٹی وی یا موبائل اپلیکیشن بتاتی ہیں۔۔۔۔۔

اب اگر آپکو درجہ حرارت اٹھائیس بتایا جارھا ہے تو یہ ان سٹینڈرڈز کو پورا کرکے ماپا جانا والا درجہ حرارت ہے۔۔لیکن اگر آپ سڑکوں مارکیٹس یا دوسری پبلک پلیسز کا کا درجہ دیکھیں گے تو وہ چونتیس سے اڑتیس یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتا ہے۔۔۔

اور اگلے چند دن میں سٹینڈرڈ درجہ حرارت چونتیس سے پینتیس ڈگری تک پہنچ رھا ہے۔۔۔تو یقینی طور پر گھروں سے باہر کا درجہ حرارت اس تناسب سے زیادہ رہنے لگ جائے گا۔۔۔

کرونا کے حوالے سے یہ ایک بہت خوش آئیند خبر ہے۔۔۔درجہ حرارت کا اس قدر بڑھنا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے اقدامات میں قدرت کی ایک بہت بڑی مدد ہوگی ۔۔۔۔
اور نئے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہوگی۔ان شاءاللہ
۔۔
لیکن کوتاہیوں اور لاپرواہیوں سے جو مریض وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان کے کلیئر ہونے تک ہمیں احتیاط سے کام لینا ہوگا۔۔

اپنے گھروں میں رہیں۔۔
جہاں تک ہوسکے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے رہیں۔۔

ڈاکٹر مبشر سلیم۔

No comments:

Post a Comment