Monday, August 10, 2020

 وبا کے دنوں میں ایک حوصلہ افزا پوسٹ۔۔۔


اگر آپکے یو پی ایس کی بیٹری جلد ڈرین ہوجاتی ہے ۔اور آپ اس کی جگہ نئی بیٹری خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ابھی ٹھہر جائیں۔۔اپنی بیٹری کو تبدیل کرنے سے پہلے یہ ٹوٹکا آزما کر دیکھ لیں۔۔۔

آپ نے کرنا کیا ہے کہ اگر آپ کے پاس دو سو ایمپئر کی بیٹری موجود ہے تو کسی بھی میڈیکل سٹور سے دو پیکٹ میگنیشیم سلفیٹ کے خرید لیں۔ دو سو گرام کا پیکٹ پچاس سے سو روپے میں مل جاتا ہے۔۔۔اب دونوں پیکٹس سے پائوڈر نکال کر اس کے اتنے حصے بنا لیں جتنے بیٹری میں پانی والے چیمبر ہیں اور ان کو بیٹری کے پانی میں ڈال دیں۔۔کسی چیمبر میں پانی کی کمی ہے تو اس کو پانی سے بھر دیں۔بیٹری میں ہمیشہ ڈسٹلڈ واٹر ڈالنا چاہیئے۔۔وہ دستیاب نہ تو منرل واٹر یا اے سی سے نکلنے والا پانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دن میں ایک آدھ بار بچلی جاتی ہے تو کچھ نہیں کرنا۔۔ورنہ دن میں ایک دو بار یوپی ایس کو چند منٹ کیلئے استعمال کریں۔۔
ایک سے دو ہفتے بعد بیٹری کی ٹائمنگ بڑھنا شروع ہوجائے گی اور اگر بیٹری ڈیڈ نہیں یا اس کی پلیٹوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہوا تو تیسرے سے چوتھے ہفتے بالکل نئی بیٹری جیسا کام کرنا شروع کردے گی۔۔۔

چند سال پہلے یوٹیوب کی ایک ویڈیو سے آئیڈیا لیا تھا۔۔چند ایک ناکام تجربات کے بعد کامیابی ملنا شروع ہوگئی۔ اس سلسلے میں اگر کسی کے پاس مزید معلومات یا کوئی تجاویز یا مشورہ موجود ہے تو وہ کمنٹ میں ضرور شیئر کرے۔اسے تحریر کا حصہ بنا دیا جائے گا۔
میم سین

No comments:

Post a Comment