Tuesday, June 21, 2022

 PG 38 Post

یہ پوسٹ صرف شادی شدہ افراد کیلئے ہے ۔
کنوارے دور ہی رہیں تو مناسب ہوگا۔

فیس بک پر میم سین کونسلنگ سینٹر کی جانب سے شادی شدہ افراد کی تربیت کیلئے کچھ ٹپس گاہے بگاہے شیئر کیئے جاتے رہے ہیں ۔ چند دن پہلے جب میم سین کا دسترخوان سے کچھ قسطیں شیئر کی گئیں تو انباکس خواتین کے سوالات اور شکائیات سے بھر گیا۔۔

آخر ہمارے وہ ایسا کیوں نہیں کر پاتے۔۔

ایک خاتون کا پوچھنا ہے کہ میں ان کو پانی گرم کرکے بھی دیتی ہوں لیکن اس کے باجود برتنوں پر نشان ختم نہیں ہوتے۔۔
ایک اور خاتون کا پوچھنا ہے کہ وہ جب پوچی لگاتے ہیں تو کمرے سے ایک بدبو کا احساس ہوتا ہے ۔۔۔
ایک خاتون کو اپنے ان سے شکائیت ہے کہ ان کو جب بھی دودھ ابالنے کیلئے کہتی ہوں تو یہ چولہا گندا کر دیتے ہیں۔۔
ایک بہن اپنے ان سے کافی پریشان ہیں کہ وہ چائے بناتے وقت چینی ڈالنا بھول جاتے ہیں اور بعد میں چینی ڈالنے سے چائے ٹھنڈی ہوجاتی ہے۔۔

ایک خاتون نے سوال پوچھا ہے کہ میرے ان کو کھانا میز پر رکھنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن کھانے کے بعد برتن سمیٹنے میں بہت حیل و حجت سے کام لیتے ہیں
ایک خاتون نے پوچھا کہ میرے وہ جب برتن دھوتے ہیں تو برتنوں سے صابن کی بو آتی ہے

چونکہ معاملہ فیس بک سے تعلق رکھنے والے معززین کا ہے تو ان کے نام سامنے لانے کی بجائے مناسب سمجھتا ہوں کہ ہر ہفتے ایک سوال کا جواب دے دیا جائے اور اس طرح گھروں کے مسائل کم کرنے میں مدد ملے گی۔۔

تو آج کا مسئلہ
پوچی لگانے کا صحیح طریقہ۔۔۔
ایک تو پوچی کو استعمال کے بعد اچھی طرح دھو کر دھوپ میں ڈال دیا کریں۔
لنڈے کی جرسیاں استعمال کریں۔ کم خرچ بالانشین
پوچی مارنے کا مقصد باریک زرات اور جھاڑو سے رہ جانے والی گندگی کو سمیٹنا ہے فرش کو گیلا کرنا نہیں۔۔۔
اس لئے پوچی کو گیلا کرکے اس کو اچھی طرح نچوڑنے کے بعد استعمال کریں۔
یاد رکھیں پوچی جھاڑو کا متبادل نہیں
اس لیئے ہوچی سے پہلے ہمیشہ بوکر مار لیا کریں۔
پوچی کو زمین پر ہمیشہ دبا کر پھیریں۔۔ اور ایک جگہ سے شروع کرکے پیچھے ہٹتے جائیں اور وقفے وقفے سے پانی سے اچھی طرح دھوتے بھی رہیں ۔۔
اور کمرے سے نکل کر کچھ دیر کیلئے پنکھا چلا دیں۔۔ ایک دو دن بعد فینائل یا ڈیٹول ڈال کر بھی دھو دیا جائے تو اچھا ہوتا ہے۔۔ صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم بھی مر جاتے ہیں۔

امید ہے اس پوسٹ کو پڑھ کر متعلقہ شوہر پوچی مارنے کا درست طریقہ اچھی طرح سمجھ گئے ہونگے۔ اور بیگم کو دوبارہ شکائیت کا موقع نہیں دیں گے۔
اپنے ان کی شکائیات کو حل کرنے کیلئے آج ہی ہمارے ادارے سے رجوع کریں۔۔

میم سین کونسلنگ سینٹر
کامیابی کے دس سال
ہماری کوئی شاخ نہیں ہے

No comments:

Post a Comment