Wednesday, June 17, 2015

انقلانی مہرے

اس ملک میں انقلاب وہی لوگ لائیں گے جو جو ہمیشہ سے  اس ملک کے اصل حکمران  رہے ہیں ۔ جو مشرف اور نواز کو ایک صوفے پر بٹھاتے ہیں۔جو کبھی این آر او کرواتے ہیں تو کبھی سابقہ وزیر اعظم کو جیل سے جدہ پہنچاتے ہیں۔ جو ہرپارٹی کے سربراہوں سے جا کر ملتے ہیں۔جو جنگ کو جہاد کہیں تو سب جہاد مان لیتے ہیں ۔ جو کسی کو دہشت گرد کہیں تو سب ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔ اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے انہیں ایسٹ انڈیا کمپنی والے مسائل  کا بھی سامنا نہیں ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کو تو میر جعفر اور صادق ڈھونڈنے پڑتے تھے لیکن یہاں تو چل کر یہ خدمات ادا کرنے کیلئے لوگ مل جاتے ہیں۔ اور کچھ کو خمار ہے کہ وہ شاویز، یا ایشیا کے چے گویرا ہیں۔ اور وہ ان فناسرز کو استعمال کر کے پاکستان میں انقلاب برپا کر دیں گے اور ہم سارے تماشائی بنے ٹی وی کی سکرینوں کے آگے بیٹھے سارے کھیل سے لطدف اندوز ہو رہے ہیں۔
"مان لو مجھ سے میرا وجدان جو کہتا ہے

No comments:

Post a Comment