بات دل کے فیصلوں پر چلنے کی نہیں کی ہے۔بلکہ ان برھنہ ہمدریوں کی ہے جو سکہ ہوا میں اچھلا کر سامنے آجاتی ہیں ۔میں نے ذہن کے پہلے قدم کی خواہش کی ہے۔ بارش کی پہلی بوند سے اٹھنے والی مہک کی بات کی ہے۔ جب سکہ ہو ا میں اچھالا جاتا ہے تو وہ لمحات دل کے پیچھے چلنے کے نہیں بلکہ ان ہمدردیوں کی تلاش کا تعین کرنے کیلئے ہوتے ہے جن کے بارے میں ہمارا ذہن غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہوتا ہے۔۔۔ آپ لاکھ کہیں مجھے کرکٹ سے دلچسپی نہیں ہے۔ سیاست سے کوئی لگائو نہیں ہے۔۔۔ لیکن دل کے کسی حصے میں اپنے ملک کیلئے ایک تڑپ موجود ہوتی ہے۔کسی ایک پارٹی کے ساتھ ہمدردی موجود ہوتی ہے ۔۔۔۔ جب سکہ ہوا میں اچھلتا ہے تو وہ لمحے آپ کی ہمدردیوں اور جذبات کو عیاں کر دیتے ہیں
No comments:
Post a Comment