Monday, June 22, 2015

بابے

میری مذہبی وابستگیاں دیکھتے ہوئے بہت سے لوگ میری تحریروں میں بابے کا لفظ پڑھ کر کچھ حیران ضرور ہوتے ہیں ۔لیکن میرے بابا ایک تمثیل ہے ایک اشتعارہ ہے اس شخص کیلئے جس نے زندگی میں کہیں نہ کہیں اپنا رنگ میری زندگی مین چھوڑا ہے۔جب انسان جذباتیت اور محبت میں سرشار ہوتا ہے تو اسے کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ وہ کس اصول اور اور کس عقیدت پر کسی کا احترام کرتا ہے وہ ایک جذبہ ہے۔ اور اس جذبے کا نام خوشی ہے اور خوشی محبت کا ہی دوسرا نام ہے۔ جب محبت کی سرشاری حد سے بھر جائے تو پھر بابے نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ایسی ہستیاں مل ہی جاتی ہیں جن کی خاطر آپ بستیاں چھوڑ دینے کیلئے تیار ہو ہی جاتے ہیں۔جب آپ جھوٹ کے پہناووں کو سمجھنے لگیں۔ ۔ جب آپ کو کوئی اس بات کا ادراک دے کہ زندگی کی معراج حاصل کرنے کیلئے ہوا کے مخالف سمت اڑنا ہوگا۔ انسانی
معراج کیلئے نہ سہی ۔اپنے سکون قلب کیلئے ۔ یا جب کوئی آپ کو زندگی دیکھنے کے نئے زاویے متعارف کروانا شروع کر دے ۔ تو سمجھ لیں بابا مل چکا ہے
میم سین

No comments:

Post a Comment