Thursday, June 18, 2015

ایک سوچ


خواہشوں کا ختم ہونا ایک نیئر ڈیتھ تجربہ ہے۔

خواہشات انسانی بقا کیلئے ضروری ہیں۔ان کا ختم ہوجانے کا تجربہ ہر کسی نے محسوس کیا ہوگا۔ لیکن یہ ہمیشہ ایک وقتی کیفیت ہوتی ہے جو چند لمحوں سے لیکر کئی دفعہ سالوں پر محیط ہو سکتی ہے۔ لیکن کسی بھی عارضی کیفیت سے کوئی حتمی نتیجہ نکال لینا انصاف نہ ہوگا ہے۔انسان فطرت کو زیر نہیں کر سکتا۔ان عارضی کیفیتوں سے بچ نہیں سکتا۔ لیکن جیسے اللہ نے انسانی جبلت میں صدموں کو سہہ لینا لکھا ہے، زخم خواہ کتنا ہی گہرا ہو وہ مندمل ہو جاتا ہے یا کوئی ایسا بہانہ مل جاتا ہے جس سےدل بہل جاتا ہے۔ زندہ انسان خواہشوں ، طلب اور جستجو کے سہارے ہی زندہ رہ سکتا ہے۔جب خواہشات ختم ہوجائیں تو سمجھیں انسان کی موت واقع ہوچکی ہے۔

No comments:

Post a Comment