Wednesday, June 17, 2015

شریکاں دیاں گلاں

دلہے میاں جب بارات کے ساتھ تشریف لائے تھے تو ان کا منہ کچھ بنا ہوا تھا ،لگتا ہے شادی کیلئے دل سے راضی نہیں ہیں۔
 ان کی قمیض پر دائیں جانب سلوٹیں کچھ زیادہ تھیں اسلئےقوی امکان ہے بارات کے ساتھ زبردستی لائے گئے ہیں۔
کیا ان کی آنکھ کے گرد بنے ہالے کو سمجھنے کیلئے کسی سائنس کی ضرورت ہے؟ 
اور جب وہ نکاح کے بعد سب کے گلے مل رہے تھے تو ان کی چہرے کی بے رونقی کو بیان کرنے کیلئے کیا جیو کے نمائندے سے بات کرنا ضروری تھی۔ 
اور تو اور ہم نے تو لڑکے کو ایک بار بھی اپنے تایا سے بات کرتے نہیں دیکھا۔ 
اور پھوپھی نے تو سر پر ہاتھ پھیرے بغیر پیار دیا تھا۔
اور جب لڑکے کو ملاقات کیلئے گھر کے اندر لے جایا جانے لگا تو لڑکے کے ماموں کے منہ پر جو ناگواری تھی اور اس کا اظہار انہوں نے لڑکے کے خالو کے کان میں کیا تھا ۔تو کیا کہا ہوگا؟ 
یہ بھی کوئی کوئی کھوج لگانے والی بات ہے، سب کو معلوم تھا انہوں نے کیا کہا ہوگا۔

No comments:

Post a Comment